ہم اپنے ملک کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 138

کوئٹہ(ویب ڈیسک)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادر ی کی یاد دلاتا ہے، آج پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاک افواج دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن ہمیشہ پاکستانی قوم کے جذبے اور پاک افواج کے عزم و مہارت کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار رہا ہے

، وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے سپوتوں نے 1965 میں دشمن کے ساتھ پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.