ہم سب کو فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چائیے،بابر موسیٰ خیل
ہم سب کو فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چائیے،بابر موسیٰ خیل
کوئٹہ(ویب ڈیسک)قائم اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج نے کا کردار قابل ستائش ہے 6ستمبر کا دن پاک فوج اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو ناکوں چنے چپوائے تھے ہم شہید کور کمانڈر سرفراز علی سمیت دیگر شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیلاب میں امدادی سرگرمیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہید ہوئے قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے
6ستمبر یوم دفاع کے موقعے پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک بھر میں سیلاب زدگان کی بروقت اور فوری کاروائی میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف پاک فوج نے رات کے اندھیرے میں پانی میں پھنسے ہوئے عوام کو ریسکیو کیا،ہر جگہ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔جنرل آصف غفورصاحب کور کمانڈر بلوچستان نے خود جاکر سیلاب متاثرین سے حال احوال کرتے رہے۔پاک فوج کی میڈیکل ریلف ٹیمیں مشکل کی اس گھڑی میں اعلی قابل ڈاکٹرز متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور ہمہ وقت ہر جگہ ٹیمیں الرٹ رہی ہیں