مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت میں بڑا اضافہ

0 31

مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت میں بڑا اضافہ

انڈے اور مرغی کا گوشت مزید مہنگے ہو گئے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید چار روپے اضافہ ہو گیا۔لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5سو66 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مرغی کا گوشت دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 3 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا،پچھلے روز زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 3سو77 اور پرچون میں 3سو91 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 1 روپے اضافے سے قیمت 3سو3 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز بھی فی درجن قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.