سپریم کورٹ: انٹرا کورٹ اپیلیں منظور، نیب ترامیم بحال
سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلیں منظور ہو گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے۔جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلہ پانچ صفر سے سنایا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر 3 ماہ بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ثابت نہیں کر سکا کہ نیب ترامیم آئین سے متصادم تھیں.