بلوچستان میں انتشار پھیلانے والوں کو رعایت نہیں دینگے ،سرفراز بگٹی

0 49

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی یادگار شہدا پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ صوبائی وزرا ، اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ آی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عابد مظہر،آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور شہدا کے لواحقین نے بھی پھولوں کے چادر چڑھائے اور دعا کی اور اپنے ملک کے دفاع کا عزم کیایومِ دفاعِ پاکستان و شہدا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہدا کے موقع بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں

 

شہدا کے خاندانوں کا عزم اور حب الوطنی قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیاسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں

 

کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیںان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے پاکستان کی مقدس سرزمین بہت سی قربانی سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے وطن عزیز سے محبت کیجئے کیونکہ وطن ہے تو ہم ہیں وطن نہیں تو کچھ بھی نہیںپاک فوج کا قوم کے نام واضح پیغام ہے کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور وہ قوم کی خوشیوں کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے ہم بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہمارے وطن عزیز کے بہن بھائی اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، پاک فوج پاکستانی قوم مطمئن اور پرسکون طریقے سے اپنی زندگیوں کو گزاریں کیونکہ پاک فوج کے جوان ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں بلوچستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی صوبائی حکومت سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے سر زمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گی تخریب کاری، انتشار اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.