ہرنائی صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ
ہرنائی صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کااعلان کیا ہے نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں حکومت بلوچستان نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے،کھیلوں کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کی ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں آل بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد اخلاص حمزہ زئی قبائلی رہنماء ملک رحیم اتمان خیل حاجی عبدالولی کاکڑموجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے فائنل میچ بھی دیکھا جوکہ باچاخان فٹبال کلب لورالائی اور ستارہ فٹبال کلب دکی کے درمیان کھیلا گیا جو ستارہ کلب دکی جیت لیا مہمان خصوصی صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑنے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار اوردونوں ٹیموں کیلئے دس ،دس ہزار روپے اور ریفری صاحبان کیلئے پندرہ ہزار روپے کانقد اعلان کیااور شاندار کھیل پر دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی ، صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کھیلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے کھیل انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں،صحت مند معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضروت ہے کھیلوں کی میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کریں گے صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی مثبت پالیسوں اور صوبے میں امن اوامان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے صوبائی درالحکومت سمیت صوبہ کے کھیلوں کی میدان آباد ہوچکے ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ وہ صوبے کے نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچانے اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے صوبائی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیم کے ساتھ کھیل پر بھی توجہ دے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ونر اور رنر ٹیمیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔