کراچی/کو ئٹہ جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما ء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ
کراچی/کو ئٹہ جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما ء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جیل کی کالی کوٹھڑیاں ہمارے لیئے پریشان کن نہیں ہم ان اصلاف کے پیروکار ہیں جنکی زندگیوں کا زیادہ تر حصہ جیلوں میں گزری یہ راہ ہمارے لیئے نااشنا نہیں، حکمران ایک طرف ریاست مدینہ کا دعوی کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب قادیانیوں کو اعلی عہدوں تک پہنچانے میں سرگرم ہے،اکتوبر کو قوم نااہل و سلیکٹیڈ حکومت سے راہ نجات کیلئے جمعیت علمااسلام کی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد آئیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گلشن حدید کراچی میں منعقدہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس خطاب کر تے ہوئے کیا۔مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکمران اپنے بدترین اور ذلت آمیز انجام سے خوفزدہ ہیں اسی لئے آزادی مارچ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ ہر حال میں ہوگی روکنے والے روک کے دیکھائے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے انکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکمران ایک طرف ریاست مدینہ کا دعوی کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب قادیانیوں کو اعلی عہدوں تک پہنچانے میں سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ جیل کی کالی کوٹھڑیاں ہمارے لیئے پریشان کن نہیں ہم ان اصلاف کے پیروکار ہیں جنکی زندگیوں کا زیادہ تر حصہ جیلوں میں گزری یہ راہ ہمارے لیئے نااشنا نہیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کو چیلنج کرنے والے موجودہ حکمرانوں کا ذلت آمیز انجام تاریخ کا حصہ بنے گی انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو قوم نااہل و سلیکٹیڈ حکومت سے راہ نجات کیلئے جمعیت علمااسلام کی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد آئیں گی۔
[…] ( ویب ڈیسک ) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان […]
[…] (ویب ڈیسک)جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و مرکزی ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ […]