
نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے حاضری سے استثنی مانگ لیا
نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے حاضری سے استثنی مانگ لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے حاضری سے استثنی مانگ لیا۔درخواست کے ساتھ کراچی کے نجی ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ کو بھی منسلک کیا گیا۔درخواست میں موقف
اختیار کیاگیاکہ جون دوہزار اکیس سے آصف زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،ڈاکٹرز نے صورت حال کے پیش نظر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرے،درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ(آج)جمعرات کو آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کریگا۔
[…] آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے […]
[…] ڈیسک)این اے 133 میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول نے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماﺅں […]