کسی بھی ادارے کا استحکام اس کے ملازمین کی فعالیت اور دیانتداری سے وابستہ ہوتا ہے، ظہور احمد آغا
کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبہ میں معدنیات کی ترقی اور مائنز مالکان کو درپیش مشکلات کا واحد حل یہ ہے کہ سب سے پہلے مائنگ سیکٹر کو وفاقی سطح پر انڈسٹری کا درجہ جائے. انہوں نے کہا کہ پائیدار امن وامان کے قیام اور مائن مالکان کو تحفظ دینے سے نہ صرف صوبہ میں مجموعی طور پر زندگی کا معیار بلند ہو گا بلکہ لوگوں کو
روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہونگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بہروز حسین ریکی کی قیادت میں مائنز مالکان کے بائیس رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران مائنگ سیکٹر کو وفاقی سطح پر انڈسٹری کا درجہ دینے، مائنز مالکان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے، مائنز مالکان کو بینک کے قرضے فراہم کرنے اور لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے
کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے لہٰذا ضروری ہے کہ معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ دستیاب معدنیات سے بھرپور استفادہ ممکن ہو سکے ۔اس کے علاوہ یہاں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں اور موجودہ حکومت بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پ±رعزم ہے لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دستیاب مواقعوں کو فائدہ اٹھائیں۔