جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعدساعداپنے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

0 264

ہرنائی(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعدساعداپنے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے،ان کاکہناتھاکہ پارٹی میں کوئی ڈسپلن کوئی جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت تھی چندمخصوص افراد بس سب کچھ سمجھے جاتے تھے اندھیرنگری میں من مانی کی فیصلے ہواکرتے تھے ،ایک فرد کسی کو کابینہ میں داخل کرتے اورکسی کونکال لیتے تھے،

گزشتہ تین سال میں پارٹی کے ذمہ دارافراد کاجماعتی اورسماجی کردارصفررہاہے،محض پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاپرجماعت کانام روشن تھا انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی کے ہرنائی سے چلے جانے کے بعد پارٹی کالعدم سمجھی جاتی تھی، مجلس عمومی میں سماجی کام، جے ٹی آئی کی عدم فعالیت، مجلس عاملہ اورمجلس عمومی میں شامل افرادکی غیرحاضری، اورپھراس پرخودساختہ خاموشی، کارکنوں اورعہدیداروں پرعدم اعتماد، تحصیل کی زیروکارکردگی یونین کونسلزکوکالعدم کرنے کے بعدیونٹوں کی تاحال عدم فعالیت ودیگر

کمزوریوں کی۔نشاندہی کرائی لیکن صرف زبانی جمع کرچ کے سواکچھ نہ ہوتا،جلسہ وجلوس اوراحتجاجی مظاہروں میں ضلعی کی عدم موجودگی کی وجہ سے کسی بھی پروگرام میں 50۔سے 60افرادجمع نہیں ہوسکتے تھے، ضلعی ترجمان جیسے اہم عہدے پرفائزہونے کے باوجودغلام بنایاجارہاتھا، جس کی وجہ سےخودکو اس عہدے کامستحق نہ سمجھااس لئے ضلعی امیرمولاناعبدالخالق مولاناعبدالخالق صدیقی کو تمام وجوہات سے تحریری اورزبانی طورپرآگاہ کرنے کے بعد مستعفی ہوا،۔انہوں نے کہاہماراگھرانہ پیدائشی جماعتی ہیں،صوبائی امیرمولاناعبدالواسع کی قیادت پر بھرپوراعتمادہے، جماعت کی خدمت عبادت سمجھتاتھااورسمجھتاہوں اس سے قبل پارٹی کی خدمت کرتاتھالیکن ایک ذمہ دارکی حیثیت سے اب بھہ وہی خدمت جارہی رکھوں گالیکن ایک عام کارکن کی حیثیت سے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.