آنے والی نئی فلم ’’بشیرا گجر‘‘ کی عکس بندی کا کام تیزی سے جاری
لاہور(شوبز رپورٹر)آنے والی نئی فلم ’’بشیرا گجر‘‘ کی عکس بندی کا کام تیزی سے جاری، جبکہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم’’ بشیرا گجر‘‘ میں معمر رانا ہیرو جبکہ مہرو خان ہیروئن بن کر جلوہ گر ہوں گے۔فلم کے ڈائریکٹر مسعود بٹ جبکہ پپو گجر اور محمد طاہر پروڈیوسر ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ مہرو خان سے خصوصی بات چیت کی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا کام جاری ہے اس کے علاوہ فلم میں بطور ہیروئن میرا کام شائقین کے دل جیت لے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں نے انڈین ڈراموں کا سہر توڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ترجیح پیسہ کمانا نہیں اپنی محنت اور لگن پر بھروسہ ہے اور یہی میری کامیابی کی سیڑھی ہے۔