چوروں اور ڈاکوؤں پر درج مقدمے اور کیسیز معاف کرنا افسوسناک ہے،عظمی چوہدری
چوروں اور ڈاکوؤں پر درج مقدمے اور کیسیز معاف کرنا افسوسناک ہے،عظمی چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت موجودہ حکومت کی وجہ سے بحران کا شکار ہے روز بروز مہنگائی میں اضافہ کرپٹ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کرپٹ حکومت نے پاکستانی قوم کے مسئلے مسائل میں دگنا اضافہ کر دیا جو قابل افسوس ہے پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ،
نیب اور دیگر اداروں میں چوروں اور لٹیروں کے خلاف جاری کیسیز ختم کرنا پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے چوروں اور کرپشن میں ملوث لوگوں کو باعزت بری کرنا کونسا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ نیب اور دیگر اداروں میں درج مقدمات کے کیسیز پر دوبارہ نوٹس لیا جائے غریب کے لیے الگ قانون اور امیر کیلئے الگ قانون آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان سیاسی قائدین کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔