زیادہ مارکیٹ فیس وصول کی گئی بھرپور احتجاج کرینگے،عبدالظاہر بڑیچ

0 225

کوئٹہ ()آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجٹیبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالظاہر بڑیچ جنرل سیکرٹری حاجی ظہور احمد کاکڑ سرپرست اعلی حاجی احمد خان بلوچ چیرمین سید راز محمد آغا ضیا الدین بادینی ہدایت اللہ بازئی احسان اللہ کاکڑ حاجی شمس اللہ اچکزئی ملک غلام حسین بادینی ملک زیب قمبرانی ملک اورنگزیب شاھوانی و دیگر نے فریش فروٹ وسبزی کی کوئٹہ فروٹ و سبزی منڈی میں آنے والی اور کوئٹہ سے باہر دوسری منڈیوں میں جانے والی گاڑیوں سے پرائیویٹ ٹھیکیدار سرکاری فیس سے کئی گنا زیادہ مارکیٹ فیس وصول کررہے ہیں جس کی

ہم پرزور مزمت کرتے ہیں اگر دیکھا جائے تو مارکیٹ کمیٹی کے رول وایکٹ کے مطابق سرکاری فیس 250 روپئے بنتی ہے مگر ٹھیکیدار 1500 روپئے وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز فسادات بھی ھوتے رہتے ہیں زیادہ مارکیٹ فیس وصولی کے بارے میں صوبائی وزیر زراعت ڈی جی زراعت سیکرٹری زراعت چیر مین مارکیٹ کمیٹی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر اعلی افسران اور انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایت بھی کی گئی ھے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ھورہی ھے جوکہ لمحہ فکریہ ھے اب اگر سرکاری فیس ایکٹ اور رول کے بجائے زیادہ مارکیٹ فیس وصول کی گئی تو ہم سبزی وفروٹ کے تاجران بھرپور احتجاج کرینگے اور مین کراچی شاہراہ سوناخان کے مقام پر روڈ پر اپنی فروٹ وسبزی کی لوڈ گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کرینگے اور مین شاہراہِ کو تمام ٹریفک کے لیئے بند کردینگے جس کی تمام زمہ داری مارکیٹ کمیٹی ڈاریکٹرمارکیٹنگ اور متعلقہ زمہ داران پر عائد ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.