علی امین گنڈا پور کا روز اول سے کردار فلمی ولن کا رہا ،امیر مقام

0 59

)وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور و امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل علی امین گنڈاپور کا کردار روز اول سے فلمی اداکار کا رہا اور وہ بھی ولن کا۔ وہ جس طرح پر اسرار غائب ہوتے ہیں اسی طرح اچانک نمودار ہو جاتے ہیں۔ شکر ہے کہ “عمرانی ایجنڈے “کی تکمیل نہیں ہوئی،اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاز کے باوجود, اور اتنی روکاوٹوں کے باوجود بھی معصوم لوگوں کو لانے کا مقصد ان کا یہی تھا کہ خون خرابا ہو جو کہ نہ ہوسکا. یہ ریاست دشمن عناصر سخت ردعمل اور خونریزی کی توقع کر رہے تھے لیکن ان کا مقصد پورا نہیں ہوا۔انجینئر امیر مقام نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر سیکورٹی اور پولیس کے مثبت کردار کو سراہا۔ انجینئر امیر مقام نےسیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز نے ملک کے بہترین مفاد میں کام کیا اور صبر و تحمل سے کام لیا۔ تاہم ایک کانسٹیبل کی شہادت اور کئی کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے۔ جس طرح ایک غریب صوبے کے وسائل،مشینری اور افرادی قوت کا بے دریغ استعمال کیا گیا اس کا حساب دینا ہو گا۔ انجینئر امیر مقام نے تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں خیبرپختونخواہ کے سرکاری افسران کو بھی کہتا ہوں کہ ملکی مفاد کے خلاف کام کا حصہ نہ بنیں ورنہ آپ کو بھی حساب دینا پڑے گا۔ معصوم نوجوانوں کو ریاست کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ان کے لیے روزگار اور ان کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچنا چاہیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.