ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی
ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم 50 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے، دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔
پاکستانی اوپنر منیبہ علی اور کپتان فاطمہ ثناء 2،2، ڈیانا بیگ 9، صدف شمس 6 رنز بنا سکیں جبکہ رامین شمیم اور سعدیہ اقبال بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئیں۔
بھارت کی جانب سے کرانتی گود اور دیپتی شرما نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنیہ رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی بیٹنگ میں ہرلین دیول 46، پراتیکا راول 31، سمرتی مندھانا 23، کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنیہ رانا 20 اور رچا گوش 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے دو، دو جبکہ رامین شمیم اور ناشرہ سندھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے دوران بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا جس پر شائقینِ کرکٹ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔