وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا
وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ضامن ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر منصوبہ و ترقی بندی احسن اقبال ، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں عمران خان
کی جانب سے عسکری ادارے کے اعلیٰ افسر پر لگائے گئے الزامات پر آئی ایس پی آر کے حکومت سے نوٹس لینے کے بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی صورت انتخابات اپنے مقررہ وقت سے پہلے نہیں کروائے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرآباد واقعہ پر عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ۔وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے سرکاری املاک اور عمارات پر جلاﺅ، گھیرا، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی بارے بھی
تبادلہ خیال کیا گیااورکارروائی کرنے کے لئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔گورنر ہاﺅس سمیت دیگر شہروںمیں جلاﺅ، گھیرا ﺅاور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی۔نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
[…] وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اشارہ دے دیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ مخلوط حکومت میں تمام اتحادیوں کو لے کر فیصلے کرنے چاہئیں لیکن پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کے بجائے انویسٹر کو اعتماد میں لیتے ہیں آپ پارلیمنٹ سے زیادہ کمپنیوں کو اہمیت دیتے ہیں تو پھر ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ ہمارا اتحاد کس بنیاد پر ہے۔ […]