حاجی صلاح الدین زہری کا نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی سے ملاقات

0 79

کوئٹہ/06 نومبر/سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے اج وزیراعلی سیکرٹیریٹ میں نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے خصوصی ملاقات کی
ملاقات میں نگران وزیر اعلی کو ڈسٹرکٹ خضدار کے مسائل بالخصوص بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو درپیش مسائل اور ڈسٹرکٹ کونسلز کو فنڈز عدم فراہمی اور دیگر مختلف ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری کو یقین دہانی کی کہ نگران حکومت خضدار کے حل طلب مسائل اور بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ کونسلز کے مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.