خضدار کے بازار میں ایک اور ڈکیتی کی بڑی واردات

0 189

خضدارمیں دن دہاڑے ڈکیتی، پولیس تھانے سے چند فرلانگ کے فاصلے پر یہ دوسری ڈکیتی ہے،انجمن تاجران خضدار کا پے در پے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار تفصیلات کے مطابق آج پیر کے روز دن گیارہ بجے جامعہ مسجد سے متصل روڈ و شاہ کمپلیکس کے مین گیٹ پر مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر ہندو تاجر سے بیگ لیکر فرار ہوگئے جس میں ہزارروپے نقد ی اور کھاتہ جات موجود تھے، اسی مقام پر بالمقابل دکانوں میں چند روز قبل ایک تاجر کوفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھااور ان سے بھی نقدی چھینی گئی تھی، اور چند روز قبل ڈبل روڈ سے متصل مارکیٹ میں ایک ہوٹل میں بھی ڈکیتی کی گئی تھی، پے درپے ان واقعات پر تاجر برادری شدید خوف و ہراس کا شکار ہے اس سلسلے میں تاجر برادری بھی کئی بار اپنے مطالبات دھر اچکا ہے تاہم ان کی شنوائی نہیں ہورہی ہے، آج تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر ہونے والی ڈکیتی نے ناقص سیکورٹی انتظامات کو مذید عیاں کردیا ہے، واقعہ کے بعد انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اور دیگر تاجر برادری موقع پر پہنچ گئے اور دکانداروں سے ہمدردی کااظہار کیا، اس موقع پر حافظ حمیداللہ مینگل کا کہنا تھاکہ تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے گزشتہ چند روز کے دوران تین وارداتیں ہوچکی ہیں طریقہ وردات ایک ہی ہے تاہم سیکورٹی اداروں کی جانب سے عوام اور تاجروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے اور واقعات میں مذید اضافہ دیکھنے میں آرہاہے،سٹی میں پولیس لیویز اور دیگر سیکورٹی ادارے موجود تاہم شہری پھر بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں جو کہ افسوسناک و قابل مذمت عمل ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.