سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ کے ہسپتال میں پھیلنے والے کانگو وائرس کے باعث انسانیت کے مسیحا ڈاکٹر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں کانگو وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو اور ا±س سے ہونیوالی اموات کی روک تھام کیلئے اقدام ا±ٹھاتے ہوئے ڈاکٹر اور طبعی عملے کے علاج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور محکمہ صحت ہرموقع پر صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں سے پھیلنے والی وباوں سے تدارک کے دعوے کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں سول ہسپتال کے وارڈ سے پھیلنے والے کانگو وائرس سے 8ڈاکٹر،اور لیڈی ڈاکٹر سمیت طبعی عملے کا متاثر ہونا محکمہ صحت کے حفاظتی انتظامات کی کلی کھول کر رکھ دی ہے اور حکومت کے اعلانات کے باوجودانسانیت کے مسیحاوں اور دیگر متاثرہ ہیلتھ شعبے کے عملے کی کوئٹہ سے کراچی منتقلی کیلئے ائیرایمبولینس کی عدم فراہمی اور ایمبولینس کے ذریعے ڈاکٹر کو کراچی منتقل کرنے اور ا±سکی موت کا ذمہ دار کون ہے اسکا سدباب ہونا چاہئے کیونکہ انسانیت کے مسیحاوں کو ہسپتالوں میں عوام کے علاج کیلئے سہولیات اور وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے تدارک کیلئے اقدامات ا±ٹھا کر ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور طبعی عملے کو سہولیات دی جائیں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے اس سے قبل بھی کانگو وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے درجنوں متاثرین ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے ہیں اور متعدد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جو حکومت ارباب اختیار اور اعلیٰ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۱