صوبائی وزیربلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی وندر آمد عوامی وفود سے ملاقاتیں
سونمیانی وند ر: صوبائی وزیربلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی وندر آمد عوامی وفود سے ملاقاتیں میندیاری زمینداروں کی ملاقات حالیہ زمینوں کی سٹلمنٹ معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیا محمد صالح بھوتانی نے زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی اور زمینداروں کو بلڈوزر گھنٹے فراہم کرنے کا اعلان۔ جمعہ کے روز صوبائی وزیر بلدیات سردار محمدصالح بھوتانی کی وندر عوامی رابطہ آفس آمد علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران ان کاکہناتھاکہ عوامی مسائل سے غافل نہیں ہرممکن تعاون جاری رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی اس موقع پر نورمحمد بروہی گوٹھ کے بجلی مسائل کے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کرکے فوری طور پر بجلی پول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ میونسپل کمیٹی وندرکے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے سوال پر ان کا کہناتھا کہ عوامی شکایات پر فی الحال چھان بین کے مراحل میں ہیں مگرباہمی مشاورت سے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے پرامید ہیں۔ اس موقع پر غلام رسول انگاریہ ابراہیم دودا ودیگر موجود تھے ۔