صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0 8

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئل ریفائنری اور معدنیات کے شعبے میں جاری تعاون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی شہریت ایکٹ کے ذریعہ مسلم شہریوں کے خلاف کی جانے والی سازش کو سامنے لانا ہوگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں فاشسٹ بی جے پی حکومت کے ہاتھوں 126 دن طویل کرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ سعودی عرب نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں کے حل میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ ہندوستانی شہریت ایکٹ کے ذریعہ مسلم شہریوں کے خلاف کی جانے والی سازش کو سامنے لانا ہوگا۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.