سندھ دھرتی پیار، محبت ، امن اور یکجہتی کی دھرتی ہے،مصطفی کمال
کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سندھی ثفاقت کے عالمی دن پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم سندھی بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ دھرتی پیار ، محبت ، امن اور یکجہتی کی دھرتی ہے جسکا ثبوت انہوں نے انصار بن کر مہاجرین کو گلے لگا کر دیا۔
آج سندھی قوم اپنی ثقافت کا دن بھرپور انداز سے مناکر ملک اور دنیا بھر کی قومیتوں کو پیار ، محبت اور یکجہتی کا پیغام دے رہی ہے۔ سندھی ثقافت کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان ہاؤس سے جاری خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی سرزمین وہ ہے جس کی ثقافت اور تہذیب اپنے ا?پ میں ایک تاریخ ہے،
سندھ کی دھرتی اولیاء اکرام، صوفیاء اکرام اور بزرگوں کی سرزمین ہے جنہوں نے محبت سے دین کے روشنی پھیلائی۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک کی تمام قومیتیں اور ثقافتیں ناصرف قابل احترام ہیں بلکہ ان پر ایک دوسرے کا احترام بھی لازم ہے۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے سندھ کی یکجہتی اور شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔