شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا

0 56

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ٹاک شو ’ دی مرزا ملک شو‘ نشر کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا۔

اردو فلکس کی جانب سے اس شو کو رواں ماہ میں دسمبر میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، انسٹاگرام پوسٹ پر شو کے پوسٹر پر رواں ماہ کا نام درج ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ چند دنوں سے زیر گردش ہیں تاہم جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.