کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

1 109

 

کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

 

بیشتر افراد کبوتروں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ ہر جگہ کافی تعداد میں نظر آتے ہیں اور انسانوں سے زیادہ گھبراتے بھی نہیں۔مگر جاپان میں کبوتر جرائم کا شکار بن رہے ہیں، کم از کم ایک حالیہ کیس سے تو یہی عندیہ ملتا ہے۔یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جاپان میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کبوتر کے ‘قتل’ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ٹوکیو کے 50 سالہ Atsushi Ozawa نامی ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے دانستہ طور پر اپنی ٹیکسی کو کبوتروں کے ایک جھنڈ پر چڑھایا، جس کے نتیجے میں ایک پرندہ ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ نومبر میں پیش آیا تھا اور پولیس کے مطابق ‘

کیا کرکرا کھانا کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟

ملزم نے اپنی گاڑی کو ایک کبوتر کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا’۔ٹیکسی ڈرائیور کو وائلڈ لائف پروٹیکشن قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کبوتروں پر گاڑی اس لیے چڑھائی کیونکہ سڑکیں لوگوں کے لیے ہیں، کبوتروں کو خود گاڑیوں سے بچنا چاہیے۔جاپان میں کبوتروں کی مخصوص اقسام کا شکار کیا جا سکتا ہے،

پاکستان کس چیز میں دنیا سے سب سے آگئے ہے

مگر شہروں میں رہنے والے عام کبوتروں کو مارنے کی اجازت نہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے ٹریفک سگنل گرین ہونے کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرندوں پر گاڑی چڑھائی۔اس واقعے کی رپورٹ ایک راہ گیر نے کی تھی۔بعد ازاں طبی ماہرین نے کبوتر کا پوسٹ مارٹم کرکے بتایا کہ اس کی موت گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوئی۔

 

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

You might also like
1 Comment
  1. […] کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.