مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں،منشاء بھٹی
ملتان:(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روزنامہ سی ایم بی لاہور کے ملتان آفس کے افتتاح اور اشاعت کے حوالے سے مقامی میرج کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں ارشد اقبال سینیئر رہنما پیپلز پارٹی ،ملک امجد سعید تہیم چیف ایڈیٹر سوسائٹی نیوز ،سید مطلوب بخاری، رہنما پیپلز پارٹی ،عابدہ بخاری رہنما پیپلز پارٹی، ناصر سیال پی ار او ڈی ائی جی موٹروے ،شوکت علی حراج ڈپٹی سپریڈنٹ سنٹر جیل ملتان ،نیلم مقبول انصاری چیف ایڈیٹر روزنامہ جا بجا ، فرحت پروین چیف ایڈیٹر بلیک اینڈ وائٹ، شعبان سہو سینیئر صحافی،رانا عرفان کرائم رپورٹر سی ایم بی،سید زہیب بخاری سینیئر صحافی،جعفر حسین صحافی ،میاں افتخار احمد ، ملک عبدالرؤف، حاجی محمد ریاض ،پٹواری رانا اعجاز احمد ،الحاج عظمت علی خان بلوچ ، شیخ ارشد علی، فیاض خان لنگاہ، حاجی یوسف انصاری،دلدار بلوچ، ملک فاروق، شاہد ایڈوکیٹ ،ملک ماجد حسین و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء روزنامہ سی ایم بی کی ملتان سے اشاعت کر نے پر چیف ایڈیٹر منشاء بھٹی اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر ملک عابد حسین کو مبارکباد دی اور کامیابی اور ترقی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیف ایڈیٹر محمد منشاء بھٹی نے تقریب میں موجود شرکاء سے اظہارِ خیال کیا تمام معززین کو اپنے ادارے اور اخبار کے حوالے سے بریفننگ دی. تمام صحافی برادری کو مثبت صحافت کا پیغام دیا۔ منشاء بھٹی صاحب کا کہنا ہے ہمارا عزم مثبت صحافت کو فروغ دے کر حق و صداقت کا پرچار کرنا اور عوام الناس کی بھلائی کے لیے سرگرم رہنا ہے۔ منشاء بھٹی نے مزید کہا کہ میرا اور میری ایگزیکٹو باڈی کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت اور عشق حقیقی کو تمام نوع انسانی تک پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ ادبی میدان میں بھی اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں اور ان شاءاللہ آگے بھی دیتے رہیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو محترمہ چنداآمنہ صاحبہ اور محمد منشاء بھٹی کی جانب سے ایڈیٹر ملک عابد حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔اور ایڈیٹر ملک عابد حسین کو ملتان سے پیپر شائع کرنے کی اجازت دی اب لاہور کے بعد ملتان ملک عابد حسین پیپر ملتان سے شائع کرینگے۔ تقریب کا اختتام ملک وقوم کی سالمیت کے لیے دعاؤوں سے کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔