میرٹ پر ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا،جمال شاہ کاکڑ

0 133

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں ٹکٹوں کے حصول کے لئے بورڈ کا اجلاس جاری ہے اور میرٹ پر ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بلوچستان سے سابق رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریلی نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مختلف سیاسی، قبائلی و سماجی شخصیات نے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز کردیئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹوں کے حصول کے لئے مختلف صوبوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے جمعہ کرائی جانے والی درخواستوں کے حوالے سے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز ہورہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹوں کا اجراء یقینی بنائے گی کیونکہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے جس طرح ملک بھر سے پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ روز بروز تیز ہوتا جارہا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی نے اجلاس میں آکر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی اور مختلف سیاسی ، سماجی ، قبائلی شخصیات سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی کے ٹکٹ کے حصول اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے رابطے تیز کردیئے ہیں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور امیدواروں کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے بڑھتے ہوئے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی یہی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر الزام تراشیوں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.