اساتذہ تعلیمی عمل کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، ڈی سی نصیر آباد منیر احمد کاکڑ

0 62

۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ ایجوکیشن کی مختلف آسامیوں کے لیے عارضی بنیادوں پر میل اور فیمیل اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کر دیے 179 میں سے جے ای ٹی۔جے وی ٹی۔پی ذی ٹی۔ایم کیو۔جے ڈی ایم۔جے اے ٹی۔ای اور ایس ٹی کے آرڈرز تقسیم کیے گئے آرڈرز تقسیم کی پروقار تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرا مراد جمالی میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نصیرآباد عبدالحمید ابڑو ڈی او ای فیمیل عمرانا محمد اسلم ابڑو ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت ٹیچرز ایسوسییشن ال پاکستان کلرکس ایسوسییشن اور سیسا تنظیم کے نمائندگان سمیت دیگر افسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے فردا فردا مرد خواتین اساتذہ میں بھی تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع نصیر آباد کی تمام یونین کونسلز کی سطح پر تعیناتی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے اساتذہ تعلیمی عمل کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اساتذہ ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں تعیناتی کے ارڈرز وصول کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں گے غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کسی قسم کا نرم گوشہ ہرگز نہیں رکھا جائے گا اور اس عمل میں مرتکب ملازمین کے خلاف سخت تندہی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ تمام بند اسکولوں میں نئے اساتذہ کی تعیناتی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تدریسی عمل سے جو بچے دور ہیں انہیں انہی کی دہلیز پر تعلیمی عمل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے ہماری بھرپور کوشش رہی کہ صاف شفاف طریقے سے تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے تمام کامیاب امیدواران اپنی قابلیت کی بنیاد پر ہی سلیکٹ ہوئے ہیں میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا گیا تاکہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہی بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے آرڈر تقسیم کرنے سے قبل امیدواروں کے اعتراضات بھی سنے ہیں اس عمل کا مقصد تعییناتی کے عمل کو صاف شفاف بنانا ہے اور دیگر تمام امیدواروں کے شکوک و شبہات بھی دور کرنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.