عراق و ایران میں کام کرنے والے فلپائنی ورکرز کے انخلا کا پلان

0 226

منیلا (این این آئی)فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ملکی فوج کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیدا ہونے پر فوری طور عراق اور ایران میں کام کرنے والے ملکی ورکرز کے انخلا کا بندوبست کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈوٹیرٹے نے ملکی ورکرز کے ممکنہ انخلا کے منصوبہ کا فیصلہ وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے بھی عراق میں کام کرنے والے اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد ورکرز کی سلامتی کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فوری طور پر خطے میں کام کرنے والے ورکرز کے انخلا کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.