بلوچستان کی تما م جیلوں میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کی طرز پر آپریشن کیا جائیگا، وزیرداخلہ بلوچستان

0 210

کوئٹہ (این این آئی) وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تما م جیلوں میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کی طرز پر آپریشن کیا جائیگا، جیلوں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائیگی ، اب تک جیل کے 14ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جبکہ گرینڈ آپریشن میں 25ٹیلی ویژن،295موبائل ، 1050گرام ہیروئن،290گرام شیشہ ، 200گرام چرس برآمد کی گئیں، اسمبلی سے جیل اصلاحات کی رپورٹ اب تک اسمبلی سے محکمہ داخلہ کو نہیں ملی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس پر کام شروع کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل سمیع اللہ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل اور سنیئر جج نعیم اختر افغان نے گزشتہ دنوں کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جہاں انہیں جیل مینوئل سے ہٹ کر چیزیں نظر آئیں جس کے بعد جیل میں گرینڈ آپریشن کیا گیا آپریشن میں 25ٹیلی ویژن،295موبائل ، 1050گرام ہیروئن،290گرام شیشہ ، 200گرام چرس برآمد کی گئیںجیل انتظامیہ نے تمام چیزوں کو تحویل میں لے لیا ہے ، بے قاعدگیوں میں ملوث 14ملازمین اورایک میڈیکل آفیسر معطل کئے گئے ہیں جو بھی بے قاعدگیاں ہوئیں انکاجیل سپرٹینڈنٹ، آئی جی ، سیکرٹری داخلہ کو علم نہیں تھا لوئر سٹاف کی ملی بھگت سے سامان اندر گیا ،کچھ ٹی وی سیٹ جیل میں انتظامیہ کی اجازت کے بعد بی کلاس قیدیوں کو بھی گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جیل میں آپریشن میں تاخیر ضرور ہوئی ہے یہ اچھا کام ہوا ہے اسکا کریڈٹ ملنا چاہیے ، صوبے کی تمام جیلوں میں اسی طرز کا آپریشن ہوگا جنکہ جیلوں میں جیل مینونل کا نفاذ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ اے سی ایس محکمہ داخلہ کی قیادت میں کمیٹی بنا کر معاملے کی مکمل تحقیقات کرینگے اگر کوئی آفسیر بھی اس عمل میں ملوث ہوا اسکے خلاف کاروائی ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ اعلیٰ سطح افسران اس تمام معاملے میں ملوث ہوں انہوں نے کہا کہ جیل میں گیس پریشر کی فراہمی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،کھانے کے معیار کو فوڈاتھارٹی کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے ،جیل میں پی ڈی ایم کی مدد سے غریب قیدیوں کو کپڑے ، کمبل ، جوتے فراہم کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جیل میں احتجاج کر نے والے قیدی جیل کی اصلاح نہیںبلکہ بلیک مینلنگ کر رہے تھے تاکہ ان پر سختی نہ کی جائے جس موبائل سے ویڈیو بنی وہ بھی غیر قانونی طریقے سے ہی اندر گیا تھا اور جس قیدی نے دوسرے قیدیوں کو احتجاج پر اکسایا تھا وہ خود بھی منشیات جیل میں لیکر جانے کا مرتکب ہے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ جیل میں کچھ اشیاء سمنگلی روڈ سے پھنکی گئیںجیل کی بیرونی سکیورٹی پر پولیس کو مامور کردیا گیا جیل میں کیمرے بھی لگائیں تاکہ نگرانی بہتر کی جاسکے، انہوںنے کہا کہ جیل کے اند ر ہسپتال ہے جہاں علاج معالجے کی سہولت موجود ہے تاہم اگر ضرورت پڑے تو قیدیوں کو سول ہسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے ،سول ہسپتال میں جو لوگ قیدیوں کو غیر قانونی طور پر سہولیات مہیا کر رہے تھے ان میںسے میڈیکل آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے ،انہوں نے واضع کیا کہ جیل اصلاح خانہ ہے لیکن اس کا اپنا مینوئل ہے جیل اصلاحات اسمبلی سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نہیں آئیں جیسے ہی آئیں گی ان پر کام شروع ہوگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.