ثابت ہو گیا جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جاتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

0 8

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی تحفظ سے جڑی اہم قانون سازی پر سیاسی جماعتوں نے بردباری اور اتفاق کا مظاہرہ کیا،ثابت ہو گیا جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جاتی ہیں،سیاسی امور پر اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،پیپلز پارٹی خصوصی تحسین کی حقدار ہے جس نے قومی مفاد میں اپنی تجاویز واپس لیں،مخالفین سن لیں ،ملکی مفاد کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پارلیمنٹ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو تی رہے گی،کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا قومی مفاد کے عین مطابق ہے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اپوزیشن کی مثبت تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کریں گے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملکی تحفظ سے جڑی اہم قانون سازی پر سیاسی جماعتوں نے بردباری اور اتفاق کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہو گیا جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی امور پر اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،جب بھی ملک کی قومی سلامتی اور مفاد کی بات آتی ہے تو سب سیاسی جماعتیں متحد ہو جاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی نے کہاکہ پیپلز پارٹی خصوصی تحسین کی حقدار ہے جس نے قومی مفاد میں اپنی تجاویز واپس لیں۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین سن لیں ،ملکی مفاد کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ضرورت ہے کہ اسی مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موجودہ سال امید ، ترقی اور مشکلات کے خاتمے کا سال ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو تی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ نے پیغام دیا کہ ہم اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے اداروں میں شفافیت ناگزیر ہے،کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا قومی مفاد کے عین مطابق ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی مثبت تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دو ہزار بیس پاکستان کی ترقی کا سال ہے، سیاسی استحکام سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ انتہائی قومی مفاد کی قانون سازی تھی، ایسے ہی عوامی اور قومی مفاد پر اپوزیشن کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بعض کمیٹیوں میں بھی عوامی اور قومی مفاد کیاشوز ہوتے ہیں ، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں بھی ایسے ہی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ اہم قانون سازی متفقہ طور پر کی گئی،پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ اس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ میں اختلاف نہیں ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.