شہید عثمان کاکڑ کے مزار کی تعمیر کیلئےچیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت ملک نعیم خان کاکڑ کی طرف سے چارلاکھ روپے عطیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،عارفہ صدیقی
پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق ممبرصوبائی اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت ملک نعیم خان کاکڑ کی طرف سے ملی اتل شہید عثمان خان کاکڑ کے مزار،لائبریری اور ریسرچ سنٹر کیلئے چار لاکھ روپے کے چیک کاعطیہ کو فراخ دلانہ امداد قرار دیتے ہوئے شکریہ کیا ہے ،اور کہاان کے اس عطیہ کو پشتونخواملی عوامی پارٹی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا شہید عثمان خان صرف ایک پارٹی کے نہیں بلکہ تمام پشتون افغان کے ساتھ ساتھ تمام
محکوم اقوام مظلوم انسانوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے شہید ہیں ،کیونکہ اپنی بیالیس سالہ سیاسی زندگی انہوں نے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں سے بھرپور نمائندگی کی اسی لئے ان پرحملے سے لیکر شہادت پھر جسدخاکی کراچی سے کوئٹہ پھر آبائی شہرتک پھر نمازجنازہ اور فاتحہ خوانی پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت اور اب مزار کی تعمیر کیلئے تمام لوگوں کا فراخ دلانہ امداد یہ ثابت کرتا ہے ،کہ شہید عثمان خان سب کے لالا تھے، اور اب سب کے شہید ہیں آخر میں محترم ملک نعیم خان کاکڑکا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہیں۔