متحدہ قبائل فیڈریشن کے بنیادی یونٹ کے عہدیداروں کا انتخاب

0 116

کلی درہ جلال خانزئ کان مہترزئ کے یونٹ عہدیداروں کے انتخاب کے لیے کلی درہ جلال خانزئ میں سیف الدین سیفی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں بنیادی یونٹ کے کابینہ عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،
اجلاس کی صدارت ضلعی آرگنائزر حاجی عبدالرحیم تارن نے کی ۔
اس موقع پر صدر ثمین خان ، سینیئر نائب صدر کونسلر محمد ہاشم کاکڑ ، جنرل سیکرٹری نظام الدین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیف اللہ ، فنانس سیکرٹری نقیب اللہ اور سیکرٹری اطلاعات زیت اللہ منتخب ہوئے ،
انتخابی اجلاس سے مرکزی سینیر نائب صدر ولی محمد افغان ، مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالغفار درانی ، ضلعی آرگنائزر حاجی عبدالرحیم تارن ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات معلم خان ، تحصیل ڈپٹی آرگنائزر حاجی امیر محمد مامک ، نو منتخب یونٹ صدر ثمین خان ، سینیر نائب صدر کونسلر محمد ہاشم اور جنرل سیکرٹری نظام الدین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کی فعالیت کےلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور گھر گھر رابطہ مہم چلائیں اور تنظیم کو مزید فعال بنائیں اور افواہوں پر کسی صورت توجہ نہ دے بلکہ اپنی تنظیم کے کارکنوں میں اتحاد و اتفاق بھائ چارے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دے ۔ اور چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ کے سوچ و فکر کو عام عوام تک بلا تفریق رنگ و نسل پہنچائیں کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی ہمارا اولین مقصد ہے اور اسی مقصد کے تحت ہم علاقے میں سیاست کر رہے ہیں اور اپنی منزل کی جانب اسی فکر کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اور ہماری کارکردگی و خدمات روز اول سے عوام کے سامنے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری قوم نے جس طرح ہمارے قائد چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ پر اعتماد و بھروسہ کیا ہے اور بار بار ہماری توقعات سے بڑھ کر پوری قوم نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہر الیکشن میں قومی اور صوبائ اسمبلی کے امیدواروں کو انتخابات میں برابری سے یعنی 2008 سے لے کر 2018 کے الیکشن تک تین بار بھاری ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پورے علاقے کے عوام چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ کے ساتھ ہیں بلکہ ان کی سرپرستی اور قیادت پر فخر کرتے ہیں جس کی واضح مثالیں کان مہترزئ جلسہ اور اب حالیہ مسلم باغ ورکرز کنونشن نے ثابت کر دیا ۔ کہ علاقے کے عوام بغیر کسی مفاد اور لالچ کے گزشتہ 15 سالوں سے چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ کے کاروان کے ساتھ ہیں ۔ اور ہم ان کے عزم اور حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کہ انہوں نے ہمیشہ ثابت قدم ہو کر ہر طرح کے مفادات اور مراعات کو ٹکرا کر ملک امان اللہ خان کاکڑ کا بھرپور ساتھ دیا ۔ جس کے اعتراف ہمارے مخالفین بھی کرتے ہیں ۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہماری سیاست علاقے کے عوام اور انکی ترقی و خوشحالی کےلیے ہے اور ہم نے بغیر کسی حکومتی عہدہ علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں جس سے علاقے کے بخوبی اگاہ ہیں ۔ اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں مزید ترقیاتی کام شروع کیے جائینگے جس کے براہ راست ثمرات عوام کو پہنچیں گے ۔ عوام نے جس طرح ہمارے قائد چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ پر اعتماد کیا ہے ہم بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کےلیے دن رات
جد وجہد کر رہے ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.