کئی کئی دن کچرے نہ اٹھانے سے بدبوپھیلنے کے ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

0 97

پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر اور نالیوں کی بندش کے باعث گندا پانی سڑک پر بہنے سے عوام کودرپیش مشکلات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کئی کئی دن کچرے نہ اٹھانے سے بدبوپھیلنے کے ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہے میٹروپولٹین کارپوریشن شہر میں کچرے کی صفائی اور نالیوں کی بندش سے نمٹنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں میٹروپولٹین کارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرے بنتے جارہے ہیں معروف شاہراہیں اور سڑکیں نالیوں کی بندش کی وجہ سے دریا کے مناظر پیش کررہے ہیں شہر کی مختلف مقامات پر کئی کئی دن کچروں کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہواہے، کئی کئی دن کچرے نہ اٹھانے سے بدبوپھیلنے کے ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہے ضروری ہے کہ لوگوں کو ان مشکلات سے چھٹکارادلانے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں ،انہوں نے میٹروپولٹین کارپوریشن پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وعدوں اور دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.