عمران خان کی حکومت کے بعد ان کے سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،حافظ حمد اللہ

1 156

کوئٹہ(ویب ڈیسک )سینئر رہنماءجمعیت علماءاسلام (ف) و ترجمان پی ڈی ایم سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب ان کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ وقت ختم ہوگیا جب وہ ڈنڈے اور ہتھوڑے سے حکومت چلاتے تھے

عمران خان خیبر پختونخوا بھی نہیں توڑ تے نہ ہی قومی اسمبلی میں واپس آتے ہیں اور تحریک انصاف کے درمیان فاصلے بھی آجائیں گے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں راہ فرار اختیار نے کا کیا مقصد ہے بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا پی ڈی ایم اتحادی حکومت تمام تر فیصلے متفقہ باہمی صلاح ومشورے کے ساتھ کرتی ہے اور ہر لحاظ سے متحد ونا قابل تسخیر ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانےکی درخواست ؛عدالت سے بڑی خبرآگئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.