جاپان کا پاکستانی ٹیچرز کیلئے سکالرشپ کا اعلان
جاپان کا پاکستانی ٹیچرز کیلئے سکالرشپ کا اعلان
جاپان نے سرکاری یا نجی پرائمری یا سیکنڈری سکولوں میں 5 سال کا تدریسی تجربہ رکھنے والے پاکستانی اساتذہ کے لئے اسکالرشپ 2024 کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں جاپانی سفارت خانے نے سرکاری یا نجی پرائمری یا سیکنڈری سکولوں میں 5 سال کا تدریسی تجربہ رکھنے والے پاکستانی اساتذہ کے لئے ایم ای ایکس ٹی ٹیچرز ٹریننگ سکالرشپ 2024 کا اعلان کر دیا ہے۔سفارت خانہ کی پریس ریلیز کے مطابق 35 سال یا اس سے کم عمر کے اساتذہ اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے اس تربیتی کورس کا مقصد پاکستانی اساتذہ کو جاپان
میں سکول کی تعلیم پر تحقیق کرنے اور جاپانی ماہرین سے نئے طریقہ کار اور تدریسی تکنیک سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایم ای ایکس ٹی) ہر سال بین الاقوامی اساتذہ کو سکالرشپ کی پیشکش کرتی ہے جو جاپانی حکومت میکسٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت کے طالب علموں کے طور پر جاپان میں نامزد تعلیمی اداروں میں سکول میں تعلیم پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔یہ 18 ماہ کی مدت کا نان ڈگری تربیتی کورس ہے لیکن درخواست دہندہ کو جاپان میں یونیورسٹی میں مطلوبہ کورس مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ ملے گا۔ درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 9 فروری 2024 ہے۔
رواں برس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی کا امکان