سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے استعفیٰ دیدیا

1 173

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے استعفیٰ دیدیا

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درخواستوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے استعفیٰ دیدیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.