عوام روشن مستقبل کے لیے بی این پی عوامی کو ووٹ دیں،فاروق ناشناس لہڑی

0 69

کوئٹہ (پ ر) اقتدار کی سیاست نہیں کرتے۔ بلوچستان کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان اور بلوچ عوام ہماری سیاست کا محور ہیں۔ این اے 264 اور پی،بی 44 کے عوام روشن مستقبل کے لیے بی این پی (عوامی) کو ووٹ دیں. 8 فروری تاریخ ساز دن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی،بی 44 سے بی، این، پی (عوامی) کے نامزد امیدوار ” فاروق ناشناس لہڑی” نے مختلف کارنر میٹنگز کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بہادر خان لہڑی، رب نواز، میرشاہنواز، میر عرفان ایڈوکیٹ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔فاروق ناشناس لہڑی نے کہا۔ کہ قائد بلوچستان راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ انہی کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔ ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان عمل میں اترے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ تیز ترین میڈیا کے دور میں عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ عوام 8 فروری کو گاڑیوں کی لمبی قطاروں، خوشنما نعروں، بندوق برداروں کی بھرمار پر ووٹ نہیں دیں گے۔ بلکہ حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ماضی میں قومیت، مذہب اور دیگر ایشوز کو بنیاد بنا کر عوام سے ووٹ لے کر ایئر کنڈیشن کمروں میں پہنچنے والوں نے مڑ کر دوبارہ عوام کی طرف نہیں دیکھا۔ جس کی وجہ سے عوام انتخابی سیاست سے بیزار آچکے ہیں۔ لیکن بی، این، پی (عوامی) اور قائد بلوچستان میر اسد بلوچ کے حوالے سے تاریخ گواہ ہے۔ کہ ہمارا مقصد اقتدار اور کرسی نہیں بلکہ عوام کی خدمت رہا ہے۔عوام کی خوشحالی کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.