ٹرمپ کی جزیرہ العرب میں القاعدہ سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرہ العرب میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی یمن میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر جزیر? العرب میں القاعدہ کے لیڈر قاسم الریمی کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ الریمی کی ہلاکت سے امریکا، اس کے اتحادی اور دنیا مزید محفوظ ہوجائے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ الریمی کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ مزید کم زور ہوگی اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔امریکی صدر نے قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم اس آپریشن کی تاریخ نہیں بتائی۔خیال رہے کہ کمانڈر قاسم الریمی سنہ 2015ء سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔