عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہیں،ملک نعیم بازئی

0 248

کوئٹہ( این این آئی)صوبائی مشیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہیں۔ماضی میں عوام کے اجتماعی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود عوام آج بھی پانی بجلی صحت ور تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی بشیر باوڑی میں علاقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے پانی کی عدم فراہمی عوام کا اولین مسئلہ ہے اپنے علاقے میں عوام کی خاطر پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور ہر کلی میں واٹرسپلائی اسکیموں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کوزئی، خیلی اور اسلام کے مقدس نام پر ووٹ لیکر کر انہیں کامیابی کے بعد بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا جبکہ اربوں روپے کے فنڈزکے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات خاص طور پر پانی اوربجلی کی سہولیات میسر نہیں عوام کو چاہئے کہ وہ خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو ہی الیکشن میں کامیاب کرائیں۔ کیونکہ عوام کو پانی بجلی صحت اور تعلیم کی سہولت کی فراہمی لے مسائل درپیش ہیں۔ ماضی میں عوام سے ووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے پانچ سال تک اپنا چہرہ نہیں دکھایا۔تقریب سے حاجی فضل ،حاجی عبدالسلام ،حاجی طالب اور بشیر بازئی نے خطاب کیا اور نے کہا کہ ملک نعیم بازئی نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں ماضی میں باہر سے لوگوں کولاکر کے عوام پر مسلط کیا جاتا رہا ہے جنہوں نے کبھی عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.