ژوب ،کھانے کے وقت یوریا کھاد نمک سمجھ کر کھانے سے بچی جاں بحق ،پانچ افراد سول ہسپتال منتقل

0 136

ژوب (این این آئی)مرغہ کبزئی کے علاقے میں کھانے کے وقت یوریا کھاد نمک سمجھ کر پیاز پر ڈال کر کھانے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ پانچ متاثرہ افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق مرغہ کبزئی کے علاقے گھریلو خاندان نے رات گھانے کے وقت یوریا کھاد نمک سمجھ کر پیاز پر ڈال کر جس سے گھر کے خواتین سمت چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی جس سے طبی امداد کیلئے ژوب ہسپتال روانہ کردی چار سالہ بچی دولت بی بی ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی جبکہ چار خواتین اور ایک بچہ سول ہسپتال میں داخل ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ یہ واقع علاقہ مرغہ کبزئی میں پیش ایا تمام متاثرہ افراد کو رات 1:25 منٹ سول ہسپتال لائے گئے جس میں ایک بچی دولت بی بی راستے میں دم توڑ چکی تھی جبکہ باقی پانچ افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جنکی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.