بلوچستان حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر کام کر رہی ہے، نور محمد دمڑ
بلوچستان حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر کام کر رہی ہے، نور محمد دمڑ
ژوب (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ ڈاکٹر نواز خان ناصر سینیٹر انورالحق کاکڑ مولوی قطب الدین خوستی ودیگر نے وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کا دورہ ژوب شیرانی کے موقع پر عرفان کاسی اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حالت کا موازنہ عوام نے محسوس کیا ہے اب روایتی اور شخصی سیاست کا دور ختم ہؤا ہے بلوچستان حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر کام کر رہی ہے تبدیلی پورے ملک میں اچکی ہے سابقہ حکومت نے مدنظر لوگوں کو نوازا ہے بلکہ غریب عوام کو کچھ نہیں ملا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہے اس لیے مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہے اپوزیشن اپنی بچاؤ کی خاطر اکھٹے ہوئے ہیں اس وقت کام اور کردار کامقابلہ ہے وزیر اعلی بلوچستان ایک ورکر کی حیثیت بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ژوب کو پسماندہ رکھا ہے وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت ژوب میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ژوب میں جو ترقیاتی کام جاری ہے گراؤنڈ پر موجود ہے موجودہ حکومت انفرادی کاموں کی بجائے اجتماعی کاموں پر اولیت دی رہی ہے بلکہ انفرادی سیکمات کو ختم کیا ہے ایگریکلچر کو سالانہ تین کروڑ روپے ملتا ہے اس سے زراعت کے شعبے پر کام جاری ہے جس میں تعلیم صحت زراعت آور اسکولوں کی آپ گریڈیشن شاملِ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تمام اضلاع کو اپنا حصہ دے رہی ہے حکومت نے اپوزیشن پارٹی کے حلقہ کوئٹ کیلئے پچیس ارب روپے رکھے ہیں لیکن چند عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا تھا کورٹ سے سٹے لیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندوخیل نے پی ایس ڈی پی اسیکممات کی اجازت دیکر عوام دوستی کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا تھا 18 ہزار نوکریاں پر کی گئی 12 ہزار نوکریاں آیندہ دو سالوں میں ہر کی جائیگی فیڈرل حکومت کے پیسے عوام پر خرچ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے زمانہ ہسپتال ناقص تعمیر کیا ہے جو گرنے والے ہے دوبارا تعمیر کی جائیگی