بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ اور اسکے مضافات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا
بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ اور اسکے مضافات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ اور اسکے مضافات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ معرف قانون دان سید نزیر آغا کی آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ آج سے کوئٹہ اور اسکے مضافات میں گیس کی
لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے واضع رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد بعض علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے مصنوعی بحران پیدا کردیا تھا اس اہم نوعیت کے معاملے ہر قانون دان سید نزیر آغا نے آئینی درخواست کے زریعے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
[…] میں بجلی کا بحران، مزید کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ […]