گیس پریشر کمی اور لوڈ شیڈنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے،فرح عظیم شاہ

0 276

گیس پریشر کمی اور لوڈ شیڈنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان فرح اعظیم شاہ نے کہا ہے کہ سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا۔مسئلہ پورے بلوچستان میں درپیش ہے جسکے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ہمیں عوامی مشکلات کا ادراک ہے جس کے ازالے کے لئے فیصلے کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار

 

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس وقت پورا بلوچستان گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا۔سامنا کر رہا ہے اور یہ کوئی آج کامسئلہ نہیں۔بلکہ ایک درینہ مسئلہ ہے تاہم۔صوبائی حکومت اسکے حل۔کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے

 

اور ہماری۔کوشش ہے کہ سوئی سدرن گیس حکام کے ساتھ ملکر اس اہم نوعیت کے مسئلے کو فوری حل کر کے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ۔میں خود بھی اس مسلے سے دوچار ہوں اور میرے گھر میں بھی گیس نہیں آرہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.