این اے 265پر ضمنی انتخابات توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا،لشکری رئیسانی

0 253

این اے 265پر ضمنی انتخابات توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا،لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 265پر ضمنی انتخابات کا معاملہ قبائلی و سیاسی رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے265پر انتخابات روکنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو درخواست جمع کرائی قومی

 

اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر انتخابات رکوانے کے لئے نوابزاہ حاجی لشکری رئیسانی نے درخواست جمع کروا دی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ این اے 265پر ضمنی انتخابات توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا 2018 کے انتخابات میں قاسم سوری کی جیت کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کرائی تھی27ستمبر 2019 کو الیکشن ٹربیونل نے قاسم سوری کی جیت کو کالعدم

 

قرار دیتے ہوئے اس نشست پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ سنایا تھاقاسم سوری کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر 2اکتوبر2019 کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا تھا اس نشست پر دوبارہ انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور عدالتی کارروائی میں مداخلت ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.