بہاولپور سے اغوا ہونے والا نوجوان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے بازیاب
) پنجاب کے شہر بہاولپور سے اغوا ہونے والا نوجوان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے بازیاب ہو گیا ، بیلہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر بہاولپور کے محلہ اسلام پورہ سے محمد وحید عباسی ولد محمد نازک عباسی نامی نوجوان کو یکم فروری 2023 کو ہنڈا موٹر سائیکل CG.125 سمیت اغواءکیا گیا تھا۔جس کی ایف آئی آ ربہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید میں درج کرائی گئی تھی۔گزشتہ شب بیلہ سے 15کلومیٹر دور نمی چیک پوسٹ پر کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے بیلہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بازیاب کرالیا۔