پاکستانی عوامی اوراس مشکل گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہے‘ مولانا عبدالواسع

1 148

کوئٹہ(پ ر) جمعےت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امےر وفاقی وزےر ہاوسنگ اےنڈ ورکس مولانا عبدالواسع کی زےر صدارت لورالائی کلی درگئی مےں سابق صوبائی وزےر مولوی فےض اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس مےں بلدےاتی انتخابات کے تےسرے مرحلے ‘صوبے کے سےاسی صورتحال اور دےگر امور پر تبادلہ خےال کےاگےا ترکیہ اور شام مےں تباہ کن زلزلے سے ہونےوالے تباہی اور ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ وافسوس کا اظہار کےا اور ان کےلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ترکےہ عوام کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے ساتھ ساتھ ہمدردی کا اظہار کےاگےا‘گزشتہ روز صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امےر مولانا عبدالواسع کے زےر صدارت ہوا جس مےں صوبائی مجلس عاملہ کے اراکےن شرےک ہوئے اور صوبے کے مختلف مجموعی صورتحال پر تفصےلی تبادلہ خےال کےاگےا اجلاس مےں 9نومبر کو ہونے والے بلدےاتی انتخابات کے تےسرے مرحلے کےلئے مےونسپل کارپوےشن‘مےونسپل کمےٹی اور ےونےن کونسلوں کے چےئرمےن اور وائس چےئرمےن کےلئے ضلعی جماعتوں کی طرف سے بھےجے گئے سفارشات تجوےز کےے گئے ناموں ضلعی اور تحصےل جماعتوں کی طرف سے کےے گئے اتفاق رائے سے فےصلوں پر تبدےلی غور غوض کےاگےا صوبائی جماعت کو ضلعی جماعتوں کی طرف سے موصول شدہ سفارشات ‘تجاوےز اور فےصلوں پر تفصےلی غور غوض ‘تحلےل اور تجزےہ کے بعد مندرجہ ذےل فےصلے کےے گئے صوبے کے جن اضلاع مےں جمعےت علماءاسلا م اور اتحادی پارٹےوں نے مےونسپل کمےٹےوں ےونےن کونسلوں مےں پوری ےا جزوی کامےابےاں حاصل کی تھی اس پر صوبائی جماعت نے ضلعی جماعتوں اور تحصےل جماعتوں کی طرف سے چےئرمےن اور وائس چےئرمےن کےلئے جن ناموں کی منظوری دی تھی صوبائی جماعت نے ان فےصلوں کی مکمل توثےق کی اجلاس مےں ترکی اور شام مےں ہونے والے زلزلے سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوامی اور جمعےت علماءاسلام اس مشکل گھڑی مےں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی جائے گی ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، معاہدے کیلئے ایم ای ایف پی مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.