Today bomb blast in balochistan

0 1,041

 

بلوچستان ایک بار پھر لہولہان،زوردار دھماکے میں درجنوں افراد شہید

عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے 2 اضلاع میں دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پہلا دھماکا بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو ا?ئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر کو براہِ راست دھمکیاں کس نے دیں؟جانیے

 

قلعہ سیف اللہ دھماکا
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو ا?گ لگ گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔قلعہ سیف اللہ کے حلقہ این اے 251 سے جے یو ائی (ف) کے امیدوار مولانا عبدالواسع امیدوار ہیں۔

بلوچستان میں زوردار دھماکے ویڈیو منظر عام پر آگئی

 

ملک میں کون کونسے علاقوں میں انٹرنیٹ بند رہے گی؟

 

پشین دھماکا

خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خانوزئی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، 30 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے،خوش قسمتی سے وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی اس علاقے میں ہیں۔سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے تاہم اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ ا?زاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان

نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پشین پی بی 47 میں خودکش دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔میر زبیر جمالی کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہو گا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سے دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گی، شہدائ کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

 

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 22 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکا ہوا، جس میں 14 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیموں کو جائے

وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے۔ریسکیو اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ پشین میں خانوزئی کے علاقے میں ہوا، جہاں سابق صوبائی وزیر اور پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں تباہ ہوئی ہیں جب کہ دھماکے کے وقت انتخابی دفتر کے قریب کافی لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید زخمی بھی اسپتال لائے گئے ہیں، جس کے بعد تعداد 10 سے بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔دریں اثنا سیکرٹری صحت نے پشین دھماکے کے پیش نظر کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں اضافی عملہ طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹراما سینٹر ، سول اسپتال ،

بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن سے ایک دن پہلے کونسے اہم شخصیت کو وارننگ دیدی؟جانیے

بی ایم سی ، بینظیر اسپتال اور شیخ زید اسپتال میں آپریشن تھیٹر بمعہ عملہ الرٹ رکھا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

 

علاوہ ازیں نگراں وزیر داخلہ نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔ اتحاد اور اتفاق سے دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا۔

اسی طرح بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا ہے، دھماکے کے وقت جمعیت کے امیدوار مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور اسے گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے۔نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ تخریب کاری کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام خوف زدہ نہ ہوں حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ضرور نکلیں۔

 

مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.