ڈپٹی کمشنر خضداراورسردار اختر مینگل آمنے سامنے

3 534

 

ڈپٹی کمشنر خضداراورسردار اختر مینگل آمنے سامنے

Newspaper Today 8 Feb 2024

 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کی انتخابی جلسہ عام کے سلسلے میں توتک شہر آمد۔ انتخابی جلسہ عام سے خطاب۔ اس سلسلے میں انتخابات سے ایک دن قبل جےیوآئی کے سینئر رہنماءو چیف آف قلندرانی سردار علی محمد قلندرانی کی میزبانی میں بڑا جلسہ عام سرداری شہر توتک میں منعقد ہوا۔ اس سے قبل این 25 شاہراہ پر بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل جےیوآئی کے مولانا قمرالدین میریونس عزیز زہری کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا۔ جلسہ گاہ کئی کلومیٹر پر مشتمل تھا اور ہزاروں لوگ و سینکڑوں گاڑیاں جلسے میں شریک تھے۔

کراچی میں زوردار دھماکہ

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبہ کے تحت عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے یہ الیکشن کوئی نوالہ نہیں کہ وہ اسے آسانی سے نگل سکیں گے بلکہ عوام کا غیض و غضب انہین بہا لے جائیگا۔

 

پیرائذڈنگ آفیسرز کو کہنا چاہتا ہوں وہ ڈسٹرکٹ کے رہنے والے ہیں۔ وہ کسی کے لئے اپنے چہرے پر کالک نہ ملیں وہ دھاندلی سے باز آجائیں وہ اسی علاقے کے ہیں ورنہ ان کا انجام بھی بھیانک ہوگا۔اگر ایسی غلطی کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم جلسہ نہیں کریں گے ہم ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں داخل ہونگے پھر روڈ خضدار اور وڈھ سے بند نہیں ہوگا بلکہ پورے بلوچستان میں ہمارے کارکن گھروں سے نکل کر باہر بیٹھے ہونگے۔جب ڈپٹی کمشنر خضدار عوام کی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریگا تو ہم بھی مداخلت جانتے ہیں۔

صبح اٹھتے ہی سستی اور کاہلی کی وجوہات کیا ہیں؟

اگر الیکشن میں یہ انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں تو کیوں راولپنڈی سے اس کا اعلان نہیں کرتے وہی سے اعلان کریں الیکشن کرانے کی کیا ضرورت اور عوام کو پریشان کرنے کی کیا ضرورت اس الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو خضدار میں کسی کو بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہوگی یہ میرے اور میرے کارکنوں کا ایک دوسرے سے عہد ہے اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہمارے ہاتھ اور ان کے گریبان ہونگے. عوام کو آذاد حیثیت سے رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے، اگر اس کے آگے رکاوٹ ڈالا گیا تو ہم اپنا راستہ جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ توتک ایک اچھا پڑھا لکھا علاقہ تھا تاہم اب یہ علاقہ اجتماعی قبروں کے حوالے سے معروف ہوگیاہے

بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن سے ایک دن پہلے کونسے اہم شخصیت کو وارننگ دیدی؟جانیے

 

ایک بین الاقوامی دہشت گرد نے یہاں کے امن کو تاراج کیا لوگوں کو قتل کرکے زندہ در گور کردیا آج بھی لوگ لاپتہ ہیں انہیں کوئٹہ دھتکار کر بھگادیا گیا یہاں آکر ان لوگوں کا قتل شروع کردیا۔ توتک میں ان کے سینگ نکلے پہلے توتک والوں کو مارا اور اس کے بعد وڈھ آکر وڈھ والوں کو مارا اب وہ سینگ بھی ختم ہوچکے ہیں اور گنجا ہوچکا آگے اس کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ اپنا ظلم جاری رکھے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بھٹو مرچکا ہے تاہم خضدار میں یہ بھٹو کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ایک مردہ شخص کے نام پر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم خضدار کے عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے کہ وہ مردہ بھٹو کے لئے ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ جن کا وطیرہ رہاہے کہ وہ ووٹ چوری کردیں

 

وہ بلوچستان میں اپنی طرز آمریت تبدیل کردیں انہوں نے نہ نواز شریف کو بخشا اور نہ ہی بھٹو کو بخشا نواز شریف کا میڈیٹ انہوں نے چرالیا انہیں سعودی عرب بھیج دیانگیابل اور ہر الیکشن میں ان کی طرز وردات تبدیل ہوجاتا ہے۔ سردار جلسہ عام سے پی بی 19 کے امیدوار میریونس عزیز زہری جےیوآئی کے مرکزی سرپرست مولانا قمرالدین سردار علی محمد قلندرانی مولانا عنایت اللہ رودینی سردار زادہ یوسف قلندرانی مولانا عبدالکریم متوکل حافظ طلحہ قمر حافظ بلال مردوئی حافظ جمیل ابرار حافظ غلام اللہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رہنمائ مفتی عبدالقادرشاہوانی،

newspaper Today 7 Feb 2024

مولانا محمد اسحاق شاہوانی،حافظ عبدالغفور قلندرانی۔مولانا عبدالمالک،مولنا عبدالصبور مینگل میر عبدالحمید نتھوانی۔بی این پی کے عثمان ایڈووکیٹ،آغا سلطان ابراہیم خان،عبدالنبی بلوچ،غلام نبی ایڈووکیٹ۔سفر خان مینگل۔سید سمیع اللہ شاہ۔میر صادق غلامانی سمیت بادشاہ عمرانی۔میر زبرین زہری۔میر مزار خان زہری۔میر عرفان باجوئی۔طارق باجوئی۔ عبداللہ شاہوانی۔مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی مولانا عبدالغفار شاہوانی اللہ گل۔مفتی عبداللہ شاکر۔محمد خان ساسولی۔عبدالواحد رند۔حافظ جمیل احمد ابرار۔چیئرمین رشید بلوچ۔مجاہد عمرانی۔مقبول لہڑی۔ماجد مردوئی۔ سمیت علاقائی معتبرین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

عمران خان کی سزا اور بلّے کا نشان نہ ملنے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

You might also like
3 Comments
  1. […] ڈپٹی کمشنر خضداراورسردار اختر مینگل آمنے سامنے […]

  2. […] ڈپٹی کمشنر خضداراورسردار اختر مینگل آمنے سامنے […]

  3. […] ڈپٹی کمشنر خضداراورسردار اختر مینگل آمنے سامنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.