زخمیوں کو کوئٹہ میں علاج کی سہولت نہ مل سکی تو دوسرے شہروں میں بھیجیں گے، جان اچکزئی

0 75

نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر کوئٹہ میں زخمیوں کو علاج کی سہولت نہیں مل سکی تو دوسرے شہروں میں بھیجیں گے۔جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، خودکش حملہ نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔قلعہ سیف اللہ میں بھی دھماکا قابل مذمت ہے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں، بلوچستان بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کل بلوچستان کے عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پ±رامن ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، افسوسناک واقعے کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے۔

 

مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.