سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

0 26

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے میں ملی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،اس کمی کے بعد عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2859 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں سونے کی قیمتیں ملکی سطح پر ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھو رہی تھیں

 

، جس سے عوام میں شدید تشویش پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم آج اس معمولی کمی نے مارکیٹ میں تھوڑی سی سکونت پیدا کی ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی اقتصادی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور دیگر معاشی عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی سونے کے خریداروں اور بیچنے والوں کی متوقع سرگرمیوں کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.